2 جنوری 2020 - 05:20
پاکستانی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کردی

پاکستان کی وفاقی کابنیہ نے اپنے ہنگامی اجلاس کے دوران آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے کابنیہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ساتھ ساتھ، آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع سے متعلق ایکٹ میں بھی ترامیم کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے، ترمیم میں آرمی چیف کی مدتِ ملازمت اور توسیع کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔پاکستان کی سپریم کورٹ نے اٹھائیس نومبر کو جاری کیے جانے والے ایک فیصلے میں حکومت کو چھے ماہ کے اندر آرمی ایکٹ میں ترمیم کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب اسی حوالے سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جاری ہے جس میں مذکورہ ترامیم پر بحث کی جا رہی ہے۔



/129